افغانستان میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی وطن واپس کیلئے منتظر

اسلام آباد: ( بیورو رپورٹ) افغان بارڈر کھلنے کے باوجود وطن آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سخت مشکلات کا سامنا ہے، جلد وطن واپسی کے اقدامات کئے جائیں۔ حکومت سے اپیل۔

کرونا وائرس کے تناظر میں ہونے والے لاک ڈائون اور آمدورفت بند ہونے کی وجہ افغانستان میں بھی سینکڑوں پاکستانی پھنس کر رہ گئے ہیں۔ جنہیں وہاں مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑھ ریا ہے۔ اور وہ جلد از جلد وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومت پاکستان  کی جانب سے افغان بارڈر کھولنے کے  باوجود اپنے شہریوں کووطن واپس آنے سے روک دیا گیا ہے۔ جبکہ صرف افغان شہریوں کو اپنے ملک جانے کی اجازت دی ہے۔ جس پر انہیں سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ان کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔