کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا وائرس کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جاملے

لاہور۔ الخدمت ہسپتال تھرپارکر کے ایم ایس عبدالقادر سومرو کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے خود کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

عبدالقادر سومرو قبل ازیں اسٹیل ملز ہسپتال اور الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال کراچی کے ایم ایس رہے تھے۔ وہ اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے صدر اور اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم رہے۔