بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں  بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران قابض فوج نے روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں مار کر ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔