اپوزیشن کے پاس کورونا سے نمٹنے کا کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کورونا سے نمٹنے کا کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا، 22 کروڑ عوام سیاسی مخالفین کے دوغلے چہرے کو پہچان چکے، عوام کے تعاون سے وبا پر قابو پالیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت نے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کی دانشمندانہ سوچ اور دور اندیش فیصلوں سے خائف ہیں۔