ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 414 پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 414 پہنچ گئی۔ جبکہ مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات 64 ہوگئیں۔

ملک بھر میں اب تک 44 ہزار 896 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2737 نئے ٹیسٹ کئے گئے، مجموعی طور پر 56 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 44 فیصد مقامی طور پر پھیلے، اب تک 572 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 63 ہوگئی۔ سندھ میں 20، پنجاب میں 17، خیبر پختونخوا میں 20، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔