پاکستان میں کورونا وائرس کے 5170 مریض ، 88 ہلاکتیں، 1026 افراد صحتیاب

لاہور: ملک بھر میں 61801 شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2805 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا، 2 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 132 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

صوبہ پنجاب کورونا وائرس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 2464 کنفرم مریض ہیں۔ اسلام آباد 119، صوبہ سندھ 1411، خیبر پختونخوا 397، بلوچستان 228، آزاد کشمیر 35 جبکہ گلگت بلتستان میں 216 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں ایک، صوبہ پنجاب میں 21، صوبہ سندھ میں 30، خیبر پختونخوا میں 31، بلوچستان میں 2، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ آزاد کشمیر میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔