
امریکا کی احساس کیش پروگرام کے تحت 50 لاکھ ڈالر کی امداد
اسلام آباد: امریکا کی جانب سے احساس کیش پروگرام کے تحت 50 لاکھ ڈالر کی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔
پاکستان میں امریکا کے سفیر پال جانز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ پاکستان اور امریکا مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔ دونوں ممالک کی شراکت داری وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو مستحکم بنا رہی ہے۔ امریکا کی جانب سے احساس کیش پروگرام کے تحت 50 لاکھ ڈالر کی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔