گورنرسندھ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

گورنرسندھ  عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے جمعرات کی صبح دوسرا کورونا ٹیسٹ کرایا اور وہ بھی مثبت آیا جب کہ وہ  27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں۔

انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کا دوسرا ٹیسٹ توقعات کے برخلاف آیا، ہمت نہیں ہاری جنگ کے لیے ٹرینڈ ہوں، اللہ مجھے اس صورتحال سے نمٹنے کی طاقت دے، میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی۔