پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار644 ہوگئی، 585 اموات

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 644 ہوگئی جب کہ 585 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 196 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 571 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 644 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے 6 ہزار 464 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9195 ہے، سندھ میں 9093، خیبرپختونخوا میں 3712، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 388، اسلام آباد میں 521 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔