بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 2 روز میں 15 کشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں صرف 2 روز کے دوران 15 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے، دونوں نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مارکر شہید کیا گیا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔