ندا اوریاسر کا کورونا سے حالت تشویشناک ہونے کی خبر پر سخت برہمی کا اظہار

کراچی: اداکار یاسر نواز اور ندا یاسر نے کورونا وائرس کے باعث اپنی تشویشناک حالت سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

مشہور اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر نے کورونا وائرس کے باعث اپنی تشویشناک حالت سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

یاسر نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر کہا کہ ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم گھر پر قرنطینہ میں ہیں اور تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں لہذا ہماری صحت سے متعلق غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔