کراچی میں احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار احساس پروگرام کے دفتر کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔