پاکستان اورعالمی مالیاتی اداروں کے مابین ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے معاہدے

عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفراسٹرکچر بینک پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 50 کروڑ ڈالرفراہم کریں گے۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مالیاتی معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں  وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خسرو بحتیار نے بھی شرکت کی، جب کہ پاکستان کی جانب سے معاہدوں پر دستخط سیکرٹری اقتصادی امور نور عالم نے کئے۔