ٹرمپ صدر کے عہدے کیلیے نااہل ہیں، سابق مشیر جان بولٹن

 واشنگٹن: قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ملکی صدر کے اہم عہدے کی ذمہ داری نبھانے کے لیے اہل نہیں ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے براہ راست شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے منصب کی ذمہ داریاں نبھانے کی اہلیت نہیں رکھتے اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ ٹرمپ صدارتی عہدے کے لیے فٹ اور موزوں امیدوار ہیں۔

صدر ٹرمپ نے جان بولٹن کی جانب سے تنقید کے بعد اپنی طویل ٹویٹس کے ایک سلسلے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے سابق مشیر قومی سلامتی کو ’’ بیمار کتا‘‘ اور ان کی کتاب کو فکشن قرار دیا۔ جان بولٹن کی کتاب The Room Where it Happened کو پہلے ہی وائٹ ہاؤس شائع ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے لیے عدالتی حکم کا منتظر ہے۔