جلد آپ اپنی آواز میں بھی ٹویٹ کرسکیں گے

سان فرانسسكو: ٹویٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر بنیادی تبدیلیاں کرتے ہوئے اب خود آپ کی آواز میں ٹویٹ ریکارڈ کرنے اور آگے پوسٹ کرنے پر غور کررہا ہے ۔ اس ضمن میں دنیا بھر میں چند آئی او ایس صارفین کو اس کی سہولت فراہم کی گئ ہے اور جلد ہی اینڈروئڈ فون استعمال کرنے والے تمام صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

اس سے قبل تیزی سے مقبول ہوتی اور صرف دعوت کے ذریعے دی جانے والی ایک ایپ ’کلب ہاؤس‘ کے بعد ٹویٹر نے یہ پیشکش کی ہے۔ کلب ہاؤس  کے صارفین  چیٹ رومز میں جاکر اپنے آواز کی ریکارڈنگ پوسٹ کرسکتے ہیں۔ لیکن اس عمل سے نفرت انگیز گفتگو اور دوسروں پر طعن کا ایک نیا باب کھل جائے گا کیونکہ الفاظ کے مقابلے میں منفی گفتگو کوشناخت کرکے بلاک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔