اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے۔

اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں۔‏ کسی اور کی خواہش پر استعفی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے اسد عمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان رسہ کشی کے بارے میں تفصیلات بتائی تھی، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس صرف 6 ماہ ہیں۔