
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج: ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، متعدد وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ عید الاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
کابینہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد کے ڈی جی اور پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دے گی۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔