
مہوش حیات اپنا دل ہالی ووڈ اداکارکو دے بیٹھیں
کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس ان کے دل میں بستے ہیں۔
پاکستان کی خوبرو اورباصلاحیت اداکارہ مہوش حیات پرتو ہرکوئی فدا ہے لیکن وہ خود ایک ہالی ووڈ اداکار کو دل دے بیٹھی ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے جب مہوش حیات سے ان کی پہلی محبت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ سائنس فکشن فلم ’دی میٹرکس‘ کے مرکزی اداکار کینو ریوس پر فدا ہیں اور کینو ریوس ہی ان کی پہلی محبت ہیں۔
واضح رہے کہ چند روزقبل مہوش حیات نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے کام سے شادی کرچکی ہیں تاہم جو بھی ان کا شوہر ہوگا اسے ان کے خود مختار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔