سارہ خان اور فلک شبیر کی منگنی کے خوبصورت لمحات

کراچی: اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز اچانک اپنی منگنی کی خبر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا ان کی منگنی اور مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ سارہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی نمایاں تھی اور تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا تھا ’’ میں نے ہاں کردی۔‘‘

جب کہ اسی کے ساتھ سارہ خان اورفلک شبیر کی مہندی اور مایوں کی تقریب کی ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں جس میں دونوں اپنی زندگی کے ان خوبصورت اور حسین لمحات کو انجوائے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔