لاہور میں مہنگائی بے قابو، ادرک ،آلو، مٹر سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ

لاہور: لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہونے لگا، ادرک ،آلو، مٹر سمیت 4 سبزیاں مہنگی کر دی گئیں، دیگر سبزیاں بھی زائد نرخوں پر فروخت ہونے لگیں۔

پیاز کی سرکاری قیمت 35 روپے کلو مقرر، فروخت 60 روپے فی کلو تک ہوا۔ ٹماٹر 5 روپے سستا، سرکاری قیمت 90 روپے کلو رہی۔ لہسن دیسی سرکاری قیمت 180 روپے کلو مقرر تھی جبکہ فروخت 280 روپے فی کلو ہوا۔ ادرک 10 روپے مہنگا ہوا جس کی سرکاری قیمت 360 روپے کلو مقرر کی گئی لیکن فروخت 460 روپے فی کلو ہوا۔

سبز مرچ سرکاری قیمت 104 روپے کلو مقرر ہوئی، فروخت 140 روپے فی کلو ہوئی۔ لیموں سرکاری قیمت 90 روپے کلو مقرر ہوئی جبکہ فروخت 120 روپے فی کلو ہوا۔ آلو 2 روپے مہنگا ہوا جس کی سرکاری قیمت 78 روپے کلو مقرر ہوئی جبکہ فروخت 90 روپے فی کلو تک ہوا۔ بینگن سرکاری قیمت 60 روہے کلو مقرر ہوئی لیکن فروخت 80 روپے فی کلو ہوا۔