پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد گھٹ کر ایک ہزار پر آگئی

 اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں لیکن پاکستان میں سرکاری سطح پر اس وبا سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد گھٹ کر ایک ہزار کی سطح پر آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 783 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 7 ہزار 69، پنجاب میں 7 ہزار 3، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 845، اسلام آباد میں ایک ہزار 452، بلوچستان میں 104، گلگت بلتستان میں 63 اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جب کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر ملک میں کورونا ٹیسٹس کی تعداد 17 لاکھ 58 ہزار 551 ہوگئی ہے۔