
نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بین اسٹوکس نمبرون آل راؤنڈر بن گئے
آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
جس کے تحت انگلینڈ کے بین اسٹوکس نمبرون آل راونڈر بن گئے ہیں، وہ فلنٹوف کے بعد پہلے انگلش کرکٹر ہیں، جو یہ اعزاز پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بلے بازوں کی فہرست میں بھی بین اسٹوکس ترقی پاتے ہوئے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔