سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے

ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت تمام مساجد میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نمازعید ادا کی اورکورونا وبا کے باعث سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔

عید الاضحی کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔

نماز عید کی ادائیگی کئے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کورونا وبا کے باعث علامتی حج کیا گیا اوراس متعلق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حجاج کرام میں کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا، تمام حجاج کرام کورونا سے محفوظ ہیں اور وہ مکمل طورپر صحت مند اور تندرست ہیں۔