بیروت دھماکا؛ ملک میں دوہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ

بیروت: پورٹ پرتباہ کن دھماکوں کے نتیجے میں ملک میں دوہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

لبنان میں بیروت دھماکوں کے نتیجے میں ملک میں دوہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے اوردھماکے کی تحقیقات کے باعث بندرگاہ کے متعدد حکام کوان کے گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ورلڈ بینک نے بھی بیروت میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پرمدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق بندرگاہ کی تعمیرنوکے لئے سرکاری اورنجی مالی اعانت کے لیے متحرک ہیں اوروسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے لوگوں کی بہترزندگیوں اورروزگارکے لیے مدد کریں گے۔