
سام سنگ کا اپنےنئے فون نوٹ 20 سیریز سے متعلق بڑا دعویٰ
سام سنگ نے نوٹ 20 سیریز کے دو نئے فون سام سنگ گیلکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا لانچ کردئیے ہیں اور اپنے فونز سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسمارٹ فون نہیں بلکہ کمپیوٹر ہے جو آپ کی جیب میں سما جائے گا۔
سام سنگ نوٹ 20 سیریز کے اسمارٹ فونز کے بارے میں کافی عرصے سے باتیں کی جارہی تھیں اور بالآخر سام سنگ نے اپنے نئے فونز متعارف کرائیے۔ نوٹ 20 تین خوبصوت رنگوں برونز، مسٹک گرین اور مسٹک گرے اور نوٹ 20 الٹرا مسٹک برونز، مسٹک بلیک اور مسٹک وہائٹ کے خوبصورت کلرز میں لاچ کیے گئے ہیں۔
ڈسپلے
فاسٹ چارجنگ
سام سنگ نے اپنے نئے اسمارٹ فونز میں 25 واٹ کا فاسٹ چارجنگ سسٹم دیا ہے ۔ سام سنگ دعویٰ کرتا ہے کہ ان فونز کی بیٹری کو صرف 30 منٹ میں 0 سے 50 فیصدتک چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سام سنگ نوٹ 20 الٹرا میں 15 واٹ کی فاسٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔