مون سون کے موسم میں ہونے والے 5 انفیکشن اوران کا علاج

تحقیق کے مطابق کسی بھی دوسرے موسم کے مقابلے میں مون سون کے موسم میں وائرل انفیکشن کے ہونے کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے۔ ہوا میں نمی کی زیادہ مقداربیکٹیریا اورانفیکشن کو پنپنے میں مدد دیتی ہے۔

ایسے ہی پانچ انفیکشنزہیں جن کا مون سون کے موسم میں زیادہ پنپنے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے انسان جلدی متاثربھی ہوجاتے ہیں۔

ڈائیریا

مون سون کے موسم میں اگرکھانے پینے کی اشیاء کو مناسب طریقے سے نہ رکھا گیا ہوتو ان میں جراثیم پیدا ہوتے ہیں جوڈائیریا کا سبب بنتے ہیں۔ اس انفیکشن کے بچاؤکا طریقہ ہے کہ گھرکا پکا ہوا کھانا کھایا جائے اورکھانے میں کسی بھی فنگس یا کیڑے کی جانچ پڑتال کی جائے، ساتھ ہی ساتھ کھانا پکانے سے پہلے سبزیوں اور پھلوں کواچھی طرح پانی سے دھویا جائے۔