کرنٹ سے ہلاکتوں کے مقدمات سی ای او کے الیکٹرک سمیت حکام کیخلاف درج کرنے کا حکم

 کراچی: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایک منٹ کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

کےالیکٹرک کےسی ای او مونس علوی اور چئیرمین نیپرا عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل کے الیکٹرک عابد زبیری نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ بجلی چوری ہے۔