گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورسیاسی محاذ پرمتحرک، اہم ملاقاتیں جاری

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئے۔

ا گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورسیاسی محاذ پرمتحرک ہوگئے۔ گورنرپنجاب کل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اورسیاسی صورتحال پربات چیت کریں گے۔

چوہدری محمد سرورنے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اہم رابطے اورملاقاتیں کی ہیں جن میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزداراوروفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔ دونوں سے ملاقات میں پنجاب کے سیاسی حالات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرپنجاب مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے بھی رابطہ کرکے سیاسی صوتحال پر بات چیت کرچکے ہیں۔