لبنانی حکومت کو بیروت دھماکے کی پیشگی اطلاع ہونے کا انکشاف

بیروت: لبنان کے قومی سلامتی کے ادارے نے صدر اور وزیراعظم کو گزشتہ ماہ ہی بندرگاہ میں موجود امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں دھماکے یا دہشت گردی میں استعمال ہونے سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک اہم سرکاری دستاویز کے حصول کا دعویٰ کیا ہے جس میں ملک کے سیکیورٹی ماہرین نے صدر اور وزیراعظم کو بندرگاہ کے ڈپو میں امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور اس کے غلط استعمال سے متعلق خبردار کیا گیا تھا۔