پاکستانی الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر ارطغرل غازی کا دلچسپ جواب

انقرہ: ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے ہیرو انجن التان دزیاتن نے پاکستانی الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر انتہائی دلچسپ اور خوبصورت جواب دیا ہے۔

پاکستان میں اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کو مقبولیت کے ساتھ ڈرامے کے اداکاروں کو بھی بے حد شہرت ملی ہے اور ڈرامے کے دونوں مرکزی کرداروں ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کو تو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

کچھ روز قبل انجن التان کی پاکستان میں  بے تحاشہ مقبولیت کے پیش نظر پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سے ان کا انٹرویو نشر کیا گیا جس میں میزبان نے ان سے نہایت دلچسپ سوال پوچھا کہ ارطغرل کے کردار کو پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے لہذا اگر آپ بطور ارطغرل پاکستانی الیکشن میں حصہ لیں تو زبردست کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟