عائزہ خان نے پالتو کتے کو اپنا فیملی ممبر قرار دیدیا

 کراچی: اداکارہ عائزہ خان کی فیملی میں ننھے منے ’ملن‘ کا اضافہ ہوگیا۔

عائزہ خان نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ زلفیں بکھیرے چہرے پر مسکراہٹ سجائے اپنی گود میں پالتو کتا لیے بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تعارف کرواتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ملیں ہمارے نئے فیملی ممبر سے جس کا نام ’ملن‘ ہے۔
عائزہ کی پالتو جانور کے ساتھ تصاویر پر اُن کے چند مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تو کچھ  صارفین نے تنقید کی جب کہ شوبز کی کچھ نامور شخصیات ایسی بھی ہیں جنہوں نے معصوم سے جانور کو دیکھ کرتعریفوں کے پل باندھ دیئے۔