کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید

 کراچی: کریم آباد فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل 45 سالہ محمد علی شہید ہوگیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہید اہلکار کو سینے پر 2 گولیاں لگی تھیں۔ اہلکار محمد علی کا اسلحہ اور موبائل فون بھی غائب ہے، اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

وہ عزیز آباد ٹریفک چوکی پر تعینات تھا جو نائٹ ڈیوٹی کے لیے آ رہا تھا کہ اسے دہشت گردوں نے کریم آباد فلائی اوور کے نیچے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا۔