بھارت میں چین کیخلاف دم خم نہیں، پہلے بھی لاشیں چھوڑ کر بھاگا ہے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں چین کیخلاف دم خم نہیں اور وہ پہلے بھی اپنے فوجیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مذہبی رواداری کی جھوٹی دعویدار بھارت سرکار نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی، پہلے تو عزاداری کے جلوسوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی بعد ازاں ان جلوسوں کے شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گرفتاریاں کی گئیں

شاہ محمود نے کہا کہ عید کے موقع پر ہم نے دیکھا کہ مساجد کو تالے لگوا دیے گئے اور اب محرم الحرام میں ظلم و تشدد کا وہ منظر پیش کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، پوری امت مسلمہ میں اس بھارتی رویے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔