
لنکا پریمیئر لیگ چھوڑنا محمد حفیظ کو مہنگا پڑ گیا
کراچی: لنکا پریمیئر لیگ چھوڑنا محمد حفیظ کو مہنگا پڑ گیا، انھیں تقریباً ایک کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
محمد حفیظ کا لنکا پریمیئر لیگ کیلیے کولمبو کنگز سے معاہدہ تقریباً طے ہو گیا تھا،منتظمین نے دستبردار ہونے والے جنوبی افریقی اسٹار فاف ڈوپلیسی کی جگہ ان سے رابطہ کیا، آل راؤنڈر کو تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے کے مساوی رقم ملتی۔
ذرائع کے مطابق انھوں نے اجازت کیلیے پی سی بی سے رابطہ کیا تو ان سے کہا گیا کہ دورۂ نیوزی لینڈ کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکے گا،وہاں قرنطینہ کا دورانیہ گذارنا ضروری ہے، حفیظ نے جب یہ کہا کہ وہ چند میچز کھیل کر سری لنکا سے قومی ٹیم کو کیویز کے دیس میں جوائن کر لیں گے تو ان سے کہا گیا کہ وہ پاکستانی ٹیم یا لنکا لیگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں، اس پر انھوں نے ایل پی ایل منتظمین سے معذرت کر لی۔