تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

 لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے، وہ گزشتہ پانچ روز سے علیل تھے۔

ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے، اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے، انہیں طبیعت علیل ہونے پر فاروق ہسپتال علامہ اقبال ٹاؤن لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

وزیراعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔