خیبرٹیچنگ اسپتال واقعہ؛ ڈائریکٹرسمیت 9 افراد معطل

پشاور: صوبائی حکومت نے خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال ڈائریکٹرسمیت 9 افراد کومعطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے خیبرٹیچنگ اسپتال واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹرسمیت 9 افراد کومعطل کردیا اوران کے خلاف مزید انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

گزشتہ روزواقعہ کے فورا بعد وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پرصوبائی وزیرصحت تیمورخان جھگڑا نے اسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکو48 گھنٹے کے اندرآکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی انکوائری کا حکم دیا تھا تاہم بورڈ نے 48 گھنٹے سے قبل ہی اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کوجمع کرادی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال ڈائریکٹرڈاکٹرندیم طاہرسمیت نو متعلقہ افراد کوسسپنڈ کردیا گیا ہے۔