نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ پاکستانی ٹیم آک لینڈ پہنچ گئی

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آک لینڈ پہنچ گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ کوئنز ٹاو¿ن سے بذریعہ پرواز آکلینڈ پہنچا، کھلاڑی کل سے آکلینڈ میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ بابر اعظم کے ان فٹ ہونے کے بعد لیگ اسپنر شاداب خان بھی مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اگر وہ بھی میچ فٹنس پانے میں ناکام رہے تو پھر پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان کپتانی کرسکتے ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کا مو¿قف ہے کہ بابر اعظم کا علاج جاری ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کی بہت کمی محسوس ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان شاہینز ٹیم نے وانگرے میں تین گھنٹے تک بھرہور ہریکٹس کرکے اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔