ورلڈ سرف لیگ، جاپان کے کنوا ایگاراشی نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی سمیٹ لی

سڈنی:  آسٹریلیا کے ساحل سمندر پر طوفانی لہروں کے آتے ہی ورلڈ سرف لیگ مقابلے شروع ہو گئے، ویمن سرفر سٹیفنی گِلمور، کوکوہو اور نیکی وین کی فاتحانہ انٹری، جاپان کے کنوا ایگاراشی نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی سمیٹی۔

بیلز بیچ کے نیلگوں پانی پر سرفر اِن ایکشن، بپھری لہریں تین روز بعد شروع ہوئیں تو صنف نازک نے خوب مہارتیں دکھائیں۔ ورلڈ سرف لیگ چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ویمن کھلاڑیوں نے فاتحانہ انٹری دی۔ آسٹریلیا کی سٹیفنی گِلمور نے زبردست ایکشن مارے، امریکا کی کوکو ہو اور میزبان ملک ہی کی نکی وین ڈِجک نے کامیابی سمیٹی، پھرتی کے ساتھ توازن برقرار رکھنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

مردوں کے مقابلوں میں جاپان کے کناؤ نے بھی ایونٹ کو پہلی فتح کے ساتھ یادگار بنا لیا، طوفانی لہروں کا منہ موڑنے پر سرفرز نے پرستاروں کے بھی دل جیت لیے۔