شاہد آفریدی نے افغانستان میں نئی طالبان حکومت کی حمایت کردی

لاہور ( نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ افغان طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان سے متعلق شاہد آفریدی نے اپنے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ افغانستان میں طالبان کے معاملات پہلے سے مختلف ہیں، اس بار وہ کافی مثبت ہیں۔سابق کپتان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے بھی ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاید آئندہ پی ایس ایل میرا آخری پی ایس ایل ہو۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی سسٹم کو تبدیل کرنا ہے تو صرف چہرے تبدیل نہ ہوں، تبدیلی کا نعرہ گراس روٹ لیول سے ہونا چاہیے۔ میں اب تک اگر کرکٹ کھیل رہا ہوں تو اپنے مداحوں کی وجہ سے کھیل رہا ہوں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا بند کردی ہے۔ پلیئرز کے لیے بائیو سیکیور ببل بہت مشکل ہوجاتا ہے، شاید اگلا پی ایس ایل میرا آخری پی ایس ایل ہو۔ میری خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آخری سیزن کھیلوں۔

متعلقہ خبریں