پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا سب سے آسان ہے،حریم شاہ

لاہور( نیوز ڈیسک)پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی مردوں کو بے وقوف بنانا سب سے آسان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ مرد اگر دس بار طلاق دے دے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ مرد ہے لیکن کسی خاتون کو ایک بار بھی طلاق مل جائے تو معاشرہ اسے تسلیم نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ یہ طلاق یافتہ خاتون ہے۔انٹرویو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی مردوں کو بے وقوف بنانا انتہائی آسان ہے کیونکہ پاکستانی مرد اپنی خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہیں اور ایسے لوگوں کو بے وقوف بنانا مشکل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ مرد اورعورت کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ حریم شاہ نے مزید کہا کہ خواتین خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور اسے اپنا ہتھیار بنائیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ کو ان کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ کچھ ماہ قبل حریم شاہ نے شادی کا اعلان بھی کیا تھا اور حریم شاہ کی سندھ کے رکن اسمبلی سے شادی کی خبر کافی دنوں تک خبروں کی زینت بنی رہی ۔ جولائی میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی، شوہر نے شادی کے لیے خود پروپوز کیا۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں یہ انکشاف کیا کہ شادی والدین کی شرکت کے بغیر اور مسنون طریقے سے ہوئی، چونکہ والدین میرے میڈیا میں آنے کے خلاف تھے لہٰذا انہوں نے شادی میں بھی شرکت نہیں کی۔شوہر میں پسندیدگی سے متعلق حریم نے کہا کہ میرے شوہر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے شادی سے قبل مجھے کوئی خواب نہیں دکھائے۔انہوں نے مجھے اپنی پہلی شادی اور بچوں سے متعلق سب سچ بتایا۔شادی کے لیے شوہر کی جانب سے پرپوز کیا گیا ،جب انہوں نے شادی کی پیشکش کی تو میں نے دو سے تین دن کا وقت مانگا اور پھر کچھ لوگوں سے مشورے کیے اور میرے دل سے ’ہاں‘ کی آواز آئی جس کے بعد ہماری شادی ہو گئی۔حریم شاہ نے کہا کہ شوہر کو تین چار ماہ پہلے سے جانتی ہوں لیکن اس دوران ہماری کوئی دوستی یا تعلق نہیں بنا،بس دو تین مرتبہ ملے ، دیکھا اور پھر شادی ہو گئی۔

حریم شاہ نے مزید کہا میری شادی اور طلاق کے حوالے سے بہت کچھ میڈیا پر آ چکا ہے لیکن میں اپنے تمام مداحوں کو بتانا چاہتی ہوں نہ میں اس سے پہلے شادی شدہ تھی ،میری کوئی اولاد نہیں ، نہ ہی میری کبھی طلاق ہوئی اور نہ ہی زندگی بھر کوئی بوائے فرینڈ بنایا۔ علاوہ ازیں پاکستان کی معروف اور متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ حریم شاہ نے کتاب لکھنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں