رات کھانا کھانے کے فوری بعد سونے سے دل کے دورے کا خطرہ

لاہور:  انسان کے طرز زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں بہت ساری بیماریوں سے بچاؤ کا سبب بن سکتی ہیں اور معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دل کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے ناشتا چھوڑنا اور رات سونے سے کچھ دیر قبل کھانا کھانا ہارٹ اٹیک کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

یورپین جرنل آف پریونٹیو کارڈیالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دل کے مرض میں مبتلا افراد باقاعدگی کے ساتھ ناشتہ کرکے اور رات کو سونے سے کم از کم 2 گھنٹے قبل کھانا کھا کر محفوظ رہ سکتے ہیں۔