امریکی صدر کا ٹوئٹر پر ‘فالوورز’ کم ہونے پر ٹوئٹر چیف سے شکوہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر چیف جیک ڈورسی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کی تعداد کم ہونے پر شکوہ بھی کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر چیف سے بات چیت میں زیادہ وقت اس بات چیت میں صرف کیا کہ ان کے فالوورز کی تعداد میں کمی کیوں ہورہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر چیف کے ساتھ ایسے موقع پر ملاقات ہوئی جب انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا کمپنیز پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا کمپنیز اعتدال پسندوں کے لیے متعصب رویہ رکھتی ہیں۔

Donald J. Trump

@realDonaldTrump

Great meeting this afternoon at the @WhiteHouse with @Jack from @Twitter. Lots of subjects discussed regarding their platform, and the world of social media in general. Look forward to keeping an open dialogue!

28K people are talking about this

امریکی صدر نے جیک ڈورسی سے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ٹوئٹر چیف سے ملاقات کے دوران سوشل میڈیا کی دنیا سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی، کھلے مباحثے کے لیے آگے دیکھتے ہیں۔

ٹوئٹر چیف نے امریکی صدر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ٹوئٹر تمام لوگوں کو خدمات پیش کرنے کے لیے موجود ہے، ہم اسے صحتمندانہ اور مزید سول بنانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے بات چیت کرنے کا بہت بہت شکریہ۔