پی سی بی کے رویے سے نالاں عمر اکمل امریکہ روانہ

لاہور (نیوز ڈیسک ) پی سی بی کے رویے سے نالاں قومی کرکٹر عمر اکمل امریکہ چلے گئے۔ سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹر نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب ٹیم کا حصہ تھے لیکن انہیں ایک میچ بھی نہیں کھلایا گیا۔ ساڑھے 42 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد عمر اکمل کو پی سی بی کے ری ہیب پروگرام میں شامل کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔عمراکمل ایک ماہ امریکہ میں چھٹیاں گزارنے کے ساتھ کرکٹ میچز بھی کھیلیں گے۔ قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں نام آنے اور پلینگ الیون میں شمولیت کی یقینی دہانی پر ان کا وطن واپسی کا پلان ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امکان ہے عمر اکمل امریکا میں کرکٹ کھیلنے کے لئے بات چیت کریں گے ، انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے اپنا مستقبل اچھا نظر نہیں آ رہا، پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ہوتے ہوئے ان کا کھیلنا انتہائی مشکل ہے۔

متعلقہ خبریں