ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ، آندرے رسل، کرس گیل، ایشلے نرس، کیرلس براتھویٹ، ڈیرن براوو، ایون لوئس، شمرون ہیٹمیئر، فیبیئن ایلن اسکواڈ میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں شیلڈن کوٹرل، کیمر روچ، شینون گیبریل، نیکولس پورن، اوشین تھامس ٹیم میں جگہ بنانے والوں میں شامل ہیں۔

Windies Cricket

@windiescricket

WEST INDIES SQUAD FOR ICC CRICKET WORLD CUP 2019 ENGLAND & WALES

⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️http://bit.ly/2IOYpv4 

126 people are talking about this

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیےکپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو مضبوط ٹیم قرار دیا ہے جب کہ بہترین بلے باز کرس گیل کو گیم چینجر اور آل راؤنڈر آندرے رسل کو ٹیم کے مرکزی کھلاڑی قرار دیے ہیں۔

Windies Cricket

@windiescricket

“With players like the captain, Jason Holder, as well as Andre Russell in the lower middle-order, we believe we have good depth to our batting will give us the best of chance of winning the World Cup.” – Robert Haynes Interim Chairman of Selectors CWI

29 people are talking about this

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا۔