ن لیگ کے ایم پی اے نشاط ڈاہا انتقال کرگئے

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے نشاط خان ڈاہا انتقال کرگئے، نشاط ڈاہا طویل عرصے سے علیل تھے، مرحوم تین مرتبہ ایم پی اے سٹی خانیوال اور تحصیل ناظم بھی رہ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال پی پی 206 سے منتخب مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط خان ڈاہا علالت کے بعد انتقال کرگئے۔نشان خان ڈاہا طویل عرصے سے علیل تھے، نشاط ڈاہا کا انتقال ان کی اپنی رہائشگاہ پر ہوا۔مرحوم نشاط خان ڈاہا نے سوگواران میں ایک بیوہ اور بیٹی کو چھوڑی ہے، مرحوم نشاط ڈاہا تین مرتبہ ایم پی اے سٹی خانیوال اور تحصیل ناظم بھی رہ چکے، 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر جیتے لیکن کچھ پارٹی تحفظات کی بناء پر پی ٹی آئی کے ساتھ وابستگی قائم کرلی تھی۔ نشاط ڈاہا 2008ء میں پیپلزپارٹی اور 2013ء اور2018ء کے الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر جیتے تھے۔

متعلقہ خبریں