وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، روضہ رسولﷺ پر حاضری، خصوصی نوافل ادا کیے

مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، روضہ رسولﷺ پر حاضری۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی شہر مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد مسجد نبویﷺ میں روضہ رسولﷺ پر خصوصی حاضری دی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر توانائی حماد اظہر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دے کر خصوصی نوافل بھی ادا کیے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے، گرین انیشیٹو کانفرنس سعودی دارلحکومت ریاض میں پچیس اکتوبر کو منعقد ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران نے اقتدار سنبھالنے سے لے کر اب تک سب سے زیادہ سعودی عرب کے دورے کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال مئی میں بھی سعودی ولی عہد محمد سلمان کی دعوت پر تین روز کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ خبریں