پاک بھارت ٹاکرا، پاکستانی بائولنگ لائن بہت مضبوط ہے، میچ کون جیتے گا؟ڈیل سٹین نے پیشگوئی کردی

لاہور (نیوز ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے ڈیل سٹین نے پاک بھارت ‏میچ میں پاکستان کے جیتنے کی پیش گوئی کردی۔ جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی، ‏واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔جنوبی افریقی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان فیوریٹ ہے، پاکستان کی بولنگ لائن بہت مضبوط ‏ہے۔ اس سے قبل ڈیل سٹین نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی الیون کا انتخاب بھی کیا تھا۔

ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں، سابق فاسٹ بولر کی جانب سے روہت ‏شرما اور کے ایل راہول اوپنر جبکہ ویرات کوہلی کو نمبر تین پر رکھا گیا۔سابق فاسٹ بولر نے ایشان کشن، سوریا کمار یادیو اور وکٹ کیپر رشبھ پنت، گیند بازوں میں بھونیشور کمار کو بھی شامل کیا تھا۔ سٹین نے اپنی ٹیم میں رویندر چندر ایشون، راہول چاہر، ورون چکرورتی، جسپریت بمرا اور محمد شامی کو بھی شامل کیا۔ ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ بھارت کے فاسٹ بولر بھونیشور کمار ان دنوں اچھی فارم میں نہیں ہیں تو محمد شامی کو پلیئنگ ‏الیون کا حصہ بنانا ہوگا۔

متعلقہ خبریں