بلاول کو صاحبہ کہنے پر اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں احتجاج

سلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت شروع ہوا تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی خواتین نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنے پر بھرپور احتجاج کیا، دونوں جماعتوں کی خواتین ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراو کرکے وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی اور ایوان ’گو عمران گو‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران انتخابات ترمیمی بل 2019 منظور کرلیا گیا، بل وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے پیش کیا گیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

متعلقہ خبریں