عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا بریفنگ میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے، بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے، ہر پاکستانی کے لیے زندگی تنگ ہوگئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کیسی حکومت، کیسا نظام اور انصاف ہے، حکومت قرض لینے پر خوشیاں منا رہی ہے، ایمنسٹی اسکیم امیروں کے لیے ہے، یہ حکومت صرف امیروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے اور غریب کا حق مار رہی ہے۔
متعلقہ خبریں