انگلش پریمیر لیگ : مانچسٹر سٹی اور وولفز ہیمپٹن فاتح

لندن:  انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے روایتی حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا دیا۔

انگلش پریمیر لیگ کے میچز دلچسپ ہوتے جا رہے ہیں تو دوسری طرف مانچسٹر سٹی مضبوط ٹیم کےطور پر سامنے آ رہی ہے۔ روایت ی حریف کو0-2 سےشکست دے کر مانچسٹر سٹی نے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مانچسٹر سٹی ابتدا ہی سے حریف پر غالب رہی. فارورڈز نے تابڑ توڑ حملے کیے۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کربرابر رہا، دوسرے ہاف کے آغاز میں مانچسٹر سٹی کے سلوا نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلائی .
66 ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی نے دوبارہ گیند مخالف ٹیم کے جال میں پہنچاکر دو صفر کی برتری حاصل کر لی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ میچ جیتنے کے بعد مانچسٹر سٹی نے لیورپول سے پہلی پوزیشن چھین لی جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ اس وقت چھٹے نمبر ہے۔ ناقدین کے مطابق یونائیٹڈ کا دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا خاصا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔
ادھر پریمیر لیگ کے دوسرے میچ میں وولفز ہیمپٹن نے آرسنل کو تین ایک سے آؤٹ کلاس کر کے بڑا اپ سیٹ کر دیا. وولفز ہیمپٹن نے پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ چارٹ میں ٹوٹھیم تیسرے اور چیلسی تیسرے نمبر پر ہے۔